QR CodeQR Code

بھٹو کی برسی پر پی پی کی مظفرآباد میں بھارت مخالف ریلی

5 Apr 2018 09:38

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید زندہ ہوتے تو کشمیر کب کا آزاد ہو چکا ہوتا۔ مرکزی تقریب کی صدارت سابق وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سینٹرل پریس کلب سے برہان مظفر وانی شہید چوک تک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جبکہ برسی کی بڑی تقریب سینٹرل پریس کلب میں ہوئی۔ قبل ازیں صبح کا آغاز مساجد اور پارٹی رہنمائوں، عہدیداروں کے گھروں میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ مرکزی تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی ضلع مظفرآباد کے صدر، سابق وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کی۔ مہمان خصوصی شوکت جاوید میر تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید زندہ ہوتے تو کشمیر کب کا آزاد ہو چکا ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 715734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715734/بھٹو-کی-برسی-پر-پی-مظفرآباد-میں-بھارت-مخالف-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org