0
Thursday 5 Apr 2018 12:38

شوکت خانم ہسپتال اور یو این ایچ سی آر میں معاہدہ

شوکت خانم ہسپتال اور یو این ایچ سی آر میں معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے افغان پناہ گزینوں کے علاج معالجے کیلئے پشاور میں قائم شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال سے ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ہسپتال کو جدید آلات کیلئے 62 لاکھ ڈالر کی امداد دی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے ہسپتال کو ریڈیو تھیراپی کے آلات اور اس کے سافٹ ویئر فراہم کئے جائیں گے اور عملے کی تربیت کیلئے ماہرین بھی بھیجے جائیں گے جو جدید مشینری کا استعمال سکھائیں گے۔ ہسپتال کو فراہم کی جانے والی جدید ریڈیو تھراپی مشینیں کینسر کے خلیوں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ معاہدے پر اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندے رو وینڈرینی مانیکہ ڈیوالہ اور شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی عہدیدار بھی موجود تھے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مشینری سے ہر سال لگ بھگ 30 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاسکے گا۔ ایک تخمینے کے مطابق ہر سال 1500 نئے مریضوں کو یہ سہولت حاصل ہوسکے گی جن میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ افغان پناہ گزین بھی شامل ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے ہسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہزاروں غریب مریضوں کا علاج امید کی ایک بڑی ہے، جس سے افغان پناہ گزین بھی مستفید ہوسکیں گے۔ مانیکہ ڈیوالہ نے پناہ گزینوں کی طویل عرصے سے میزبانی کرنے پر صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عالمی ادارے کے توسط سے 4.3 ملین پناہ گزین افغانستان واپس جا چکے ہیں، جبکہ 14 لاکھ افغان پناہ گزین اب بھی پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 715798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش