0
Thursday 5 Apr 2018 15:46

سعودی ولی عہد کا اسرائیل کی حمایت میں بیان اسلام و فلسطینی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے، قمر عباس

سعودی ولی عہد کا اسرائیل کی حمایت میں بیان اسلام و فلسطینی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے، قمر عباس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ پچھلی سات دہائیوں کی تاریخ گواہ ہے کہ بھارت اور اسرائیل جموں و کشمیر اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اپنا اپنا غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کیلئے کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کا خون بہانے میں کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں، انتہاپسند ہنود و یہود کے اس ظالمانہ کھیل میں انہیں امریکا کی آشیرباد بھی حاصل ہے۔ اقرا سینٹر حیدرآباد میں تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے قمر عباس نے کہا کہ غزہ میں جدید ترین اور مہلک ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوج نے مظلومین فلسطین پر بربریت کا باب قائم کیا ہوا ہے، جبکہ گزشتہ جمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں کے پُرامن مارچ پر آتش و آہن کی بارش کرکے 17 افراد کو شہید اور 2 ہزار سے زائد کو خون میں نہلا دیا، جبکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر ضلع شوپیاں اور اسلام آباد میں حملے کرکے 17 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور دو سو سے زائد کو لہولہان کر دیا، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

قمر عباس نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف بربریت پر کویت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر مذمتی قرارداد پیش کرنا چاہی، تو امریکا نے اسے ویٹو کر دیا اور دہشتگردانہ دھمکی دینا شروع کر دی ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کو خاک و خون میں تڑپانے پر قوموں کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق کی علمبردار اقوام متحدہ نے اس کا نوٹس بھی نہیں لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا اسرائیل کی حمایت میں حالیہ بیان اسلام اور مظلوم فلسطینی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلومین جہان رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت میں متحد ہو کر صہیونیوں اسکتبار اور ان کے حواریوں کو شکست دیں۔
خبر کا کوڈ : 715830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش