0
Thursday 5 Apr 2018 16:44

سعودی عرب میں 35 سال بعد سینما گھروں پر عائد پابندی اٹھالی گئی، پہلا لائسنس امریکی کمپنی کو جاری

سعودی عرب میں 35 سال بعد سینما گھروں پر عائد پابندی اٹھالی گئی، پہلا لائسنس امریکی کمپنی  کو جاری
اسلام ٹائمز۔ دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی اے ایم سی رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر کھولے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 35 سال بعد سینما گھروں پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔ سینما گھر کھولنے کا پہلا لائسنس دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی اے ایم سی کو جاری کردیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ اطلاعات اور ثقافت نے اس معاہدے کی تصدیق کردی ہے، جب کہ اے ایم سی کے ترجمان رائن نونان نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے پبلک انویسمنٹ فنڈ کا ایک ذیلی کمپنی اور اے ایم سی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جب کہ اے ایم سی کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں 18 اپریل کو پہلا سینما گھر کھولا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق امریکی کمپنی آئندہ 5 سال میں سعودی عرب کے 15 شہروں میں 40 سینما گھر قائم کرے گی جب کہ 2030 تک 100 سے زائد سینما گھر کھولے جائیں گے جس کے بعد سعودی سینما کا سالانہ ریونیو ایک ارب ڈالر ہوگا اور سعودی عرب سینما کی سب سے بڑی علاقائی مارکیٹ ہوگی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 سال سے سینما گھروں پر پابندی تھی اور اب طویل عرصے کے بعد دنیا بھر میں 1 ہزار سینما گھر چلانے والی کمپنی اے ایم سی مملکت میں پہلا سینما گھر کھولے گی۔
خبر کا کوڈ : 715835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش