0
Thursday 5 Apr 2018 21:23

پشاور، دہشتگردی کے شکار شہری کی بیوہ کو شہید پیکیج ادا کرنے کا حکم

پشاور، دہشتگردی کے شکار شہری کی بیوہ کو شہید پیکیج ادا کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے شکار شہری کی بیوہ کی رٹ منظورکرتے ہوئے بیوہ کو عام شہریوں کے لئے مقررشہید پیکج ادا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس سید ارشد علی نے مردان کی رہائشی مریم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزارہ کے وکیل تیمور علی خان نے عدالت کو بتایا کہ 16 مارچ 2016 ء کو پشاور میں ایک دھماکے میں درخواست گزارہ کا شوہر محمد ریاض جو ایک نجی یونیورسٹی میں لیکچرر تھا جاں بحق ہوا تھا، تاہم ان کو صوبائی حکومت سے کوئی امداد نہیں دی جبکہ یہ امداد صوبائی حکومت کی جانب سے تمام سویلین شہداء کو دی جاتی ہے لیکن درخواست گزارہ کو تاحال یہ امداد نہیں دی گئی ہے۔ عدالت نے شہداء پیکج کے تحت مردان کی بیوہ مریم کو 5 لاکھ روپے دینے کے احکامات جاری کردیئے۔
خبر کا کوڈ : 715906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش