QR CodeQR Code

ترکی، یونیورسٹی میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

6 Apr 2018 11:06

دارالحکومت انقرہ سے 250کلومیٹر کی دوری پر واقع یونیورسٹی کے پروفیسر حسن غونین نے خبررساں ادارے کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈپٹی ڈین، ایک سیکریٹری اور 2 اساتذہ شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ وسطی ترکی کے شہر اسکی شہر میں واقع عثمان غازی یونیورسٹی میں پیش آیا۔ فائرنگ یونیورسٹی میں ریسرچ اسسٹنٹ کے عہدے پر فائز شخص نے کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان یونیورسٹی ہی کے ملازمین تھے۔ دارالحکومت انقرہ سے 250کلومیٹر کی دوری پر واقع یونیورسٹی کے پروفیسر حسن غونین نے خبررساں ادارے کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈپٹی ڈین، ایک سیکریٹری اور 2 اساتذہ شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص کی شناخت بلقان ڈی کے نام سے ہوئی ہے جس نے 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اس واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 715971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715971/ترکی-یونیورسٹی-میں-فائرنگ-سے-4-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org