0
Friday 6 Apr 2018 11:09

چارسدہ، سردریاب میں مدرسہ طالبعلموں کی کشتی الٹ گئی

چارسدہ، سردریاب میں مدرسہ طالبعلموں کی کشتی الٹ گئی
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے پُرفضاء مقام سردریاب کے دریائے کابل میں کشتی اُلٹنے سے دینی مدرسہ کے 2 طالب علم ڈوب کر لاپتہ جبکہ 13 طالب علموں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ کشتی میں سوار بچے جامع السعدیہ پشاور کے طالبعلم تھے جو سیر و سیاحت کیلئے سردریاب آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سردریاب کو سیر و سیاحت کی عرض سے آنے والے جامع السعدیہ پشاور کے 15 طالب علموں سمیت مہتمم سردریاب میں کشتی میں چکر لگانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک کشتی بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے 13 طالب علموں کو زندہ نکال لیا جبکہ 2 طالب علم اُسامہ ولد عمر ساکن تیراہ اور یاسر ولد اسماعیل ساکن ریگی پشاور پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے یکے بعد دیگرے سردریاب میں واقعات کے بعد سخت ایکشن لیتے ہوئے آج بروز جمعہ کو 4 بجے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس سوسائٹی سردریاب، کشتی چلانے والے ملاحوں، ڈسٹرکٹ خطیب، ڈی پی او پر مشتمل اجلاس اپنے دفتر میں طلب کیا ہے تاکہ آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 715972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش