QR CodeQR Code

نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات سے متعلق الیکشن کمیشن میں اعتراضات جمع کرا دیئے ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

6 Apr 2018 11:36

پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ موجودہ نئی حلقہ بندیوں میں مختلف علاقوں میں بے ضابطگیاں نظر آئی ہے اور نیشنل پارٹی نے ان حلقوں میں اعتراضات مرتب کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی بلوچستان و نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں میں تحفظات ہیں اور ان بےضابطگیوں کیخلاف اعتراضات الیکشن کمیشن میں پارٹی نے دائر کر دیئے ہیں۔ آئین و قانون کی بالادستی نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا محور رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ترقی پسند اور استحصال سے پاک سماج کی تشکیل کیلئے شعوری سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ سیاسی کارکنوں کو ایسے سماج کیلئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی پسماندہ سوچ کو تبدیل کرتے ہوئے مثبت سوچ کی طرف آگے لانا ہوگا۔ موجودہ نئی حلقہ بندیوں میں مختلف علاقوں میں بے ضابطگیاں نظر آئی ہے اور نیشنل پارٹی نے ان حلقوں میں اعتراضات مرتب کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کر دی ہیں۔ نیشنل پارٹی ایسے حلقوں کی دوبارہ حلقہ بندی کرنے کو تجویز کرتی ہے، کیونکہ ان بے ضابطگیوں کی وجہ سے عوام کئی علاقوں میں ووٹ کے حق سے محروم رہ سکتے ہیں، جو کہ ان کی رائے دہی کی حق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ عام انتخابات میں ہم خیال اور عوامی شعوری و سیاسی جماعتوں کیساتھ اتحاد ممکن ہے۔ بات چیت اور اتحاد سیاسی عمل کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 715982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715982/نئی-حلقہ-بندیوں-پر-تحفظات-سے-متعلق-الیکشن-کمیشن-میں-اعتراضات-جمع-کرا-دیئے-ہیں-ڈاکٹر-عبدالمالک-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org