QR CodeQR Code

جنگ مسلط کی گئی تو امریکا کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینگے،شمالی کوریا

25 Jun 2009 10:50

شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو امریکا کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا جبکہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے ایسے اشارے دیکھے ہیں کہ شمالی کوریا کی حکومت آئندہ دنوں میں میزائل تجربات کا سلسلہ شروع کر دے گی۔شمالی کوریا کی


سیئول:شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو امریکا کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا جبکہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے ایسے اشارے دیکھے ہیں کہ شمالی کوریا کی حکومت آئندہ دنوں میں میزائل تجربات کا سلسلہ شروع کر دے گی۔شمالی کوریا کی سرکاری مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکی سامراجی ایک نئی جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو شمالی کوریا کی فوج اور عوام جارحیت کرنے والوں کو عالمی نقشے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دینگے۔رپورٹ کے مطابق یہ دھمکی ایسے موقع پر دی گئی ہے جب 3سالہ کوریائی جنگ کی 59ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔جنوبی کوریا کی ایک خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا 500کلو میٹر تک مار کرنے والا اسکڈ میزائل فائر کر سکتا ہے۔ ادھر جنوبی کوریا نے اعلیٰ سطح کی مشاورت کی تجویز دی ہے جس میں شمالی کوریا کے حوالے سے امریکا،روس،چین اور جاپان تبادلہ خیال کرے۔ دوسری جانب روس اور چین کے اعلیٰ حکام بھی شمالی کوریا کے اس مسئلے کے حل کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دریں اثناء چینی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ ماہ میزا ئل ٹیسٹ کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے اس کو سزا دینے کے بارے میں عائد کی جانے والی پابندیوں کے پہلے ٹیسٹ کے طور پر ایک امریکی جنگی بحری جہاز میانمار جانے والے شمالی کوریا کی بحری جہاز کا تعاقب کر رہا تھا۔ جنوبی کوریا اور امریکی حکام کے مطابق ایک ہفتہ پہلے جب شمالی کوریا کا بحری جہاز کانگ نام جب شمالی کوریا کی بندرگاہ نامپو سے روانہ ہوا تو امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جان ایس میکین اس کے باکل پیچھے تھا۔شمالی کوریاکے بحری جہاز،جس پر ماضی میں ممنوعہ سامان کی ترسیل کا الزام ہے،کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ یہ میانمار جانے والا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 7160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7160/جنگ-مسلط-کی-گئی-امریکا-کو-دنیا-کے-نقشے-سے-مٹا-دینگے-شمالی-کوریا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org