0
Friday 6 Apr 2018 13:23

شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل پہنچ گئے

شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل پہنچ گئے

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل پہنچ گئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا افغان صدارتی محل میں افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے استقبال کیا جب کہ اس موقع پر انہیں گاڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ افغان فوج کے دستے نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سلامی دی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر حکام بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں افغان صدر کی جانب سے استقبالیہ دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کابل طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی کڑی ہے جب کہ ترجمان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کر دیے۔ یاد رہے کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے ذریعے افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کابل کے دورے کی دعوت دی تھی۔ افغان صدر نے 17 مارچ کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھی بتایا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کو دورہ کابل کی دعوت دی ہے۔

خبر کا کوڈ : 716007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش