0
Friday 6 Apr 2018 16:56

نواز شریف کو جوتا مارنے والے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

نواز شریف کو جوتا مارنے والے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِاعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کا معاملہ، عدالت نے تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے الزام میں گرفتار تینوں ملزموں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ لاہور کی کینٹ کچہری کی عدالت کے جج نے تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض درخواست ضمانت منظور کی۔ ان تینوں ملزمان کو نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ ملزموں کے وکیل نے عدالت سے ان کی ضمانت کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ملزمان کیخلاف چار مختلف دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج تھا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں تاہم عدالت نے انہیں خارج کر کے کیس سول کورٹ بھجوا دیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ کسی کو جوتا مارنا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔
خبر کا کوڈ : 716024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش