0
Friday 6 Apr 2018 17:42

یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بھی سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کیا

یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بھی سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور کارکن آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں اور ایسے میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی بھی ایک تصویر سامنے آگئی ہے جس میں بھارت سے بطور احتجاج انہیں بازو پر سیاہ پٹی باندھے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ آج حکومت پاکستان نے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کر رکھا تھا، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہر سال پاکستان میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر قومی سطح پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار بھارت کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے اور ان کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر 6 اپریل کو بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے گذشتہ دنوں سرچ آپریشن کے آڑ میں درجنوں جوانوں کو شہید کر دیا تھا جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تاہم آج جہاں پوری پاکستانی قومی بھارتی مظالم کی مذمت کر رہی ہے وہیں وزیراعلٰی پنجاب نے بھی سیاہ پٹی بازو پر باندھ کر مودی سرکار سے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 716037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش