0
Friday 6 Apr 2018 22:00

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا نام و نشان بھی مٹ چکا ہے، پرویز راٹھور

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا نام و نشان بھی مٹ چکا ہے، پرویز راٹھور
اسلام ٹائمز۔ سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی گلگت بلتستان رضوان راٹھور نے کہا ہے کہ بھٹو کے نام پر نعرے لگاکر روٹی توڑنے والوں نے بھٹو کی برسی پر 50 لوگ بھی جمع نہ کرسکے۔ اب مسترد شدہ پیپلز پارٹی کے جھوٹے ایڈووکیٹ، بلیک لسٹ ٹھیکیدار سمیت نیشنل بینک کو لوٹنے والوں نے رکنیت کے نام پر گھڑی باغ میں کیمپ لگا کر عوام کو فارم بھرنے کے لئے فریاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید امن سیف الرحمان ایک نظریے کا نام ہے، جنہوں نے امن کے لئے مثالی قربانی دی۔ میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں پرویز راٹھور نے کہا ہے کہ جی بی میں پیپلز پارٹی کا نام و نشان بھی مٹ چکا ہے، اس لئے پیپلز پارٹی کے تین رکنی جھوٹا ٹولہ بھٹو کے جھوٹے نعرے لگا کر دو وقت کی روٹی توڑ رہے ہیں۔ عوام نے 2015ء میں یکسر مسترد کرکے جھوٹے ٹولے کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے علاقہ بدر کر دیا تھا۔ مسلم لیگ نون جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ اس لئے کارکردگی کی بنیاد پر 2020ء کے الیکشن میں تینوں جھوٹے ٹولے کی ضمانتیں بھی ضبط کرا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 716073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش