0
Friday 6 Apr 2018 22:07

حکومتی پالیسی کیوجہ سے 3 سالوں میں جی بی میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ رونما نہیں ہوا، حفیظ الرحمٰن

حکومتی پالیسی کیوجہ سے 3 سالوں میں جی بی میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ رونما نہیں ہوا، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاسی عمل سے لوگوں کے درمیان فاصلے کم ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں۔ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے 3 سالوں میں گلگت بلتستان میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے صوبے کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔ عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں ہیں اور بہت سی غلط فہمیاں ختم ہوئی ہیں۔ ہم سب نے اس پرامن ماحول کو قائم و دائم رکھنا ہے اور ہر شخص نے اپنی سطح پر مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہنزہ اور نگر کے پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے دور حکومت میں ملک اور جی بی میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے۔ حکومت نے کے عوام سے جو وعدے اور اعلانات کئے تھے ڈھائی سال کی مدت میں ان تمام اعلانات کو عملی جامعہ پہنایا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نگر کی پسماندگی کو ختم کریں گے۔ ضلع نگر میں سیاحت کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں، نگر کا انفراسٹرکچر جدید طرز پر یقینی بنائیں گے۔ ضلع نگر میں خواتین کی شرح خواندگی صوبے کے تمام اضلاع سے زیادہ ہے جو انتہائی خوش آئند ہے اور ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 716076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش