0
Friday 6 Apr 2018 16:45

یمن میں آئمہ جمعہ کی ٹارگٹ کلنگ میں متحدہ عرب امارات کا کردار

یمنی فوج کیجانب سے سعودی عرب کے جنوب میں میزائل حملہ
یمن میں آئمہ جمعہ کی ٹارگٹ کلنگ میں متحدہ عرب امارات کا کردار
اسلام ٹائمز۔ یمن کے جنوب میں واقع شہر عدن میں ایک سینیئر سکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ ابوظہبی اس صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" نے ابو ظہبی کی جانب سے گذشتہ چند ماہ میں یمن کے جنوبی صوبہ عدن میں آئمہ جمعہ اور اپنے مخالف مبلغین کے قتل کی سازش سے پردہ اٹھایا ہے۔ عدن میں ایک سینیئر سکیورٹی افسر نے بھی کہا ہے کہ ابوظہبی اس صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کا پلان بنا رہا ہے۔ دوسری جانب صوبہ عدن کے علاقے "المنصوره" میں ایک دینی مبلغ نے بتایا کہ قتل کی دھمکی ملنے کے بعد انہوں نے مسجد جانا بند کر دیا ہے۔
یمنی فوج کیجانب سے سعودی عرب کے جنوب میں میزائل حملہ
تحریک انصار اللہ کے ٹی وی چینل "المسیرہ" نے اپنی ایک ٹی وی رپورٹ میں یمنی فوج کے میزائل یونٹ کی جانب سے یہ خبر دی ہے کہ جمعہ کی رات کو انہوں نے "بدر ایک" نامی متوسط رینج کا میزائل سعودیہ عرب کے جنوب میں نجران کے علاقے" الواجب" میں واقع فوجی چھاونی پر فائر کیا۔ العربیہ ٹی وی چینل نے سعودیہ عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا کہ ان کا میزائل دفاعی سسٹم، یمنی میزائل کو تلاش کرکے تباہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ سعودیہ عرب کے یمن میں داخل ہونے اور جارحانہ فوجی کارروائی کا چوتھا سال شروع ہونے پر یمن کی فوج نے دو ہفتے پہلے بھی "بدر ایک" میزائل کہ جو یمن کے بنائے گئے میزائلوں میں شمار ہوتا ہے، کی رونمائی اور ٹیسٹ کیا تھا۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اب تک ان میزائلوں کے ذریعے سعودیہ عرب کی "نیشنل آئل کمپنی آرامکو" اور یمنی سرحد کے ساتھ واقع فوجی چھاونیوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 716107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش