QR CodeQR Code

ایبٹ آباد میں امریکہ کی یکطرفہ کاروائی، جنرل خالد شمیم وائیں کا دورہ امریکا منسوخ

13 May 2011 17:37

اسلام ٹائمز:عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کی منسوخی کی وجہ ایبٹ آباد میں اسامہ کے خلاف امریکا کی یکطرفہ کارروائی سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کی بیواوٴں تک امریکی سی آئی اے کو رسائی نہ دینے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا گیا۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کو اسامہ کی بیواوٴں تک رسائی نہ دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کو دورے کی دعوت ان کے امریکی ہم منصب ایڈمرل مائیک مولن نے دی تھی۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے بائیس سے ستائیس مئی تک امریکا کا دورہ کرنا تھا۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کی منسوخی کی وجہ ایبٹ آباد میں اسامہ کے خلاف امریکا کی یکطرفہ کارروائی سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کی بیواوٴں تک امریکی سی آئی اے کو رسائی نہ دینے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ایبٹ آباد میں تباہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کا ملبہ بھی امریکا کو واپس نہیں دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 71615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71615/ایبٹ-آباد-میں-امریکہ-کی-یکطرفہ-کاروائی-جنرل-خالد-شمیم-وائیں-کا-دورہ-امریکا-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org