QR CodeQR Code

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اور غیرمعمولی اجلاس

13 May 2011 17:52

اسلام ٹائمز:ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ہونے والے بند کمرا اجلاس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان شریک ہیں ، اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک، آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، سیکریٹری دفاع اور صوبائی وزرا اعلیٰ بھی اجلاس میں شریک ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اور غیرمعمولی اجلاس، اسلام آباد میں جاری ہے، اس میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی فوج کے آپریشن سے پاکستان کی علاقائی خود مختاری کو پہنچنے والے نقصان اور قومی سلامتی کے درپیش تقاضوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ہونے والے بند کمرا اجلاس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان شریک ہیں ، اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک، آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، سیکریٹری دفاع اور صوبائی وزرا اعلیٰ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ مشترکہ اجلاس سے قبل قائم مقام اسپیکر کی زیر صدارت پارلیمانی نمائندوں کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا ء کو ایبٹ آباد آپریشن اور اس کے بعد پیدا حالات کے بارے میں عسکری حکام کی طرف سے بریفنگ دیئے جانے کے امور طے کئے گئے۔ کمیٹی نے طے کیا کہ اجلاس کے اختتام پر قومی سلامتی کے تقاضوں اور ملکی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لئے ایک قرار داد بھی لائی جائے گی۔اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کے ایک بڑے حصے اور خصوصاً ریڈ زون کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 71619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71619/پارلیمنٹ-کے-دونوں-ایوانوں-کا-مشترکہ-اور-غیرمعمولی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org