0
Saturday 7 Apr 2018 11:59

تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں،شہباز شریف

تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں،شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا۔ شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے، تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے، کھوکھلے دعوؤں سے نہیں، تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پن جاب کا کہنا تھاکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 716193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش