0
Friday 13 May 2011 19:40

یورپین پارلیمنٹ نے پاکستان کو یکطرفہ تجارتی مراعات کی منظوری دیدی

یورپین پارلیمنٹ نے پاکستان کو یکطرفہ تجارتی مراعات کی منظوری دیدی
برسلز:اسلام ٹائمز۔ یورپین پارلیمنٹ نے پاکستان کو دی جانے والی یکطرفہ تجارتی مراعات کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد یورپ کی منڈیوں کو برآمد کی جانے والی پاکستانی مصنوعات کی سالانہ تجارت ایک ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ وزرات تجارت کے حکام کے مطابق یورپین پارلیمنٹ نے 75 پاکستانی مصنوعات کی اپنی منڈیوں تک رسائی کی یکطرفہ مراعات کی باقاعدہ منظوری برسلز میں ہونے والے اجلاس میں دے دی ہے۔ وزرات تجارت کے حکام کے مطابق یورپین یونین کی طرف سے ملنے والی یہ مراعات عالمی تجارتی تنظیم کی منظوری سے مشروط ہیں۔ یورپین یونین پرامید ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم یکطرفہ تجارتی مراعات کے حق میں فیصلہ دے گی۔ پاکستان کو ملنے والی ان مراعات پر بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک نے اختلافی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ معیشت کی امداد کے لئے تجارتی رعایت دینے کی بجائے کوئی اور طریقہ اختیار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 71628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش