0
Saturday 7 Apr 2018 19:57

پشاور، قندوز بمباری اورکشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

پشاور، قندوز بمباری اورکشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر موومنٹ کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی افغانستان کے صوبہ قندوز میں ہونے والی بمباری اور کشمیر میں بھارتی فوجی بربریت اور فلسطین کے بارڈرز پر ہونے والے یہودی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی صدر فوارہ چوک سے شروع ہوکر پشاور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی فوج، اسرائیل، امریکہ اور افغانستان میں مدرسے پر بمباری کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارتی، اسرئیلی اور امریکی جھنڈوں کو نذر آتش کیا۔ ریلی کی قیادت جموں کشمیر موومنٹ پشاور کے صدر حافظ عارف اللہ، امیر کے پی جمعیت علماء اسلام مولانا یوسف شاہ، ملی مسلم لیگ صوبائی صدر، لیاقر علی خان ،غازی انعام اللہ اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج جموں کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے پر مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے جس کو بیرونی مسلمان دشمن کی مکمل حمایت حاصل ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اس کو ہر حال میں بھارت کی بربریت سے آزاد کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسلمان ہر وقت کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکہ کے تعاون سے قندوز میں بمباری میں بے گناہ اور معصوم بچے شہید کر دیئے گئے۔

خبر کا کوڈ : 716319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش