QR CodeQR Code

پولیس لائنز پشاور میں بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب

7 Apr 2018 20:07

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز پشاور میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری شروع ہوچکی ہے تاخیر سے ڈیوٹی پر آنے اور وقت سے پہلے جانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس لائنز پشاور میں پولیس اہلکاروں کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے پولیس لائنز پشاور میں تعینات پولیس اہلکاروں کی بروقت حاضری اور ٹائم پورا ہونے کے بعد چھٹی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ کوئی بھی اہلکار ڈیوٹی کے لئے تاخیر سے نہیں آئے گا اور نہ ہی وقت سے پہلے ڈیوٹی چھوڑ کر جاسکے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز پشاور میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری شروع ہو چکی ہے تاخیر سے ڈیوٹی پر آنے اور وقت سے پہلے جانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور چھٹی کرنے والے اہلکاروں کا ریکارڈ جمع کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 716327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716327/پولیس-لائنز-پشاور-میں-بائیو-میٹرک-سسٹم-کی-تنصیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org