0
Saturday 7 Apr 2018 20:41

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں مفت نصابی کتابیں دینے کا سلسلہ شروع

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں مفت نصابی کتابیں دینے کا سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے نئے تعلیمی سال پر سرکاری اسکولوں میں مفت نصابی کتابیں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا احسن اقدام سامنے آیا ہے اور صوبے میں مفت تعلیمی نظام کی جانب قدم بڑھا دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتاب کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ کراچی کے اسکولوں میں ساڑھے سات لاکھ مفت نصابی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ سیکریٹری تعلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ جون تک دو ہزار اسکولوں کو سہولیات بھی فراہم کر دیں گے۔ سندھ حکومت رواں سال پچاس ہزار اسکولوں میں مفت درسی کتابیں تقیسم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 716349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش