اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے علاقے کوٹلہ تولے خان میں رکنیت سازی کیمپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا نعرہ لگا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے شہری ان کا ساتھ دیں وہ انہیں الگ صوبہ لے کر دیں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں وہیں پیپلزپارٹی بھی پنجاب میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔ پارٹی چیئرمین ایک ہفتے کے لئے جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں، اپنے دورے کے دوران ملتان میں تعمیر ہونے والے بلاول ہائوس کا افتتاح بھی کریں گے۔