QR CodeQR Code

سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات، پارٹی اُمور پر تبادلہ خیال

7 Apr 2018 23:02

ملاقات کے دوران حامد سعید کاظمی نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ (ن) لیگ کا مورال تیزی سے ڈائون ہو رہا ہے جس کا پیپلزپارٹی کو فائدہ اٹھانا چاہیئے، پارٹی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے جس پر بلاول بھٹو نے علامہ حامد سعید کاظمی کی تجاویز سے اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گیلانی ہائوس ملتان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی سے ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔ حامد سعید کاظمی نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ (ن) لیگ کا مورال تیزی سے ڈائون ہو رہا ہے جس کا پیپلزپارٹی کو فائدہ اٹھانا چاہیئے اور پارٹی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے، جس پر بلاول بھٹو نے علامہ سید حامد سعید کاظمی کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ اس دوران بلاول بھٹو نے حامد سعید کاظمی سے علیحدگی میں بات چیت کی، علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ملتان آمد کے موقع پر انہوں نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں اور آج وہ آصف علی زرداری سے بھی بلاول ہائوس میں ملاقات کریں گے۔ علامہ حامد سعید کاظمی اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح رحیم یار خان سے اُنہیں ایم این اے کی ٹکٹ مل جائے۔


خبر کا کوڈ: 716369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716369/سابق-وفاقی-وزیر-حامد-سعید-کاظمی-کی-پی-کے-چیئرمین-بلاول-بھٹو-سے-ملاقات-پارٹی-ا-مور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org