0
Saturday 7 Apr 2018 23:09

ملتان، انجمن تاجران کے زیراہتمام امریکہ مردہ باد ریلی، بھارت اور اسرائیل کے خلاف بھی نعرے بازی

ملتان، انجمن تاجران کے زیراہتمام امریکہ مردہ باد ریلی، بھارت اور اسرائیل کے خلاف بھی نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے زیراہتمام چونگی نمبر 14 پر امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی، اس موقع پر امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے پرچم نذر آتش کئے گئے، مظلوم کشمیریوں اور فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی سمیت دیگر تاجر رہنمائوں شیخ جاوید اختر، زین العابدین، خالد قریشی، عارف فصیح اللہ، اشفاق انصاری، بابر قریشی نے کی۔ جبکہ اس موقع پر ستار قریشی، حاجی شوکت شکوری، شیخ الطاف، کامران بھٹہ، صبغت اللہ، ارشد رحمان، عامر یعقوب، عمر خان، شیخ حنیف، شیخ ندیم، اسلم قریشی، قیصر انصاری، یونس انصاری، اسلم صدیقی، حاجی اصغر، ملک شریف، ملک وسیم ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت قندوز میں حفاظ کرام کی شہادت اور قتل عام پر اب امت مسلمہ کو جاگ جانا چاہیئے کہ صیہونی قوتیں کس طرح مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہی ہیں، لیکن نہ تو اقوام متحدہ نوٹس لے رہی ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں آواز بلند کر رہی ہیں، او آئی سی کو بھی اب فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ امت مسلمہ کا امن تباہ کر رہے ہیں، انہوں نے ملت اسلامیہ پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر عالمی غنڈے امریکہ اور ان کے حواریوں سے مسلمانوں کا قتل عام روکیں، پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قندوز میں معصوم حفاظ کرام کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور سانحہ کی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 716370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش