QR CodeQR Code

پی سی بی نے فاٹا کے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے، عسکری ترجمان

8 Apr 2018 00:27

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے نوجوان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیلنٹ پروگرام کا حصہ بنے ہیں، اس طرح کے ایونٹس ملک میں امن کی بحالی کا اشارہ ہیں جب کہ یہ فاٹا کے نوجوانوں کے لئے ایک اہم قدم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی سی بی نے فاٹا کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے اور یہ فاٹا کے نوجوانوں کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے نوجوان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیلنٹ پروگرام کا حصہ بنے ہیں، اس طرح کے ایونٹس ملک میں امن کی بحالی کا اشارہ ہیں جبکہ یہ فاٹا کے نوجوانوں کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہم پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ٹیم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فاٹا نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جبکہ پی سی بی کی شراکت سے ملک کی دوسری ایجنسیز میں بھی اس طرح کے ایونٹ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 716380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716380/پی-سی-بی-نے-فاٹا-کے-نوجوانوں-کو-صلاحیتوں-اظہار-کا-موقع-دیا-ہے-عسکری-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org