0
Sunday 8 Apr 2018 06:14

دہشتگردی کے خلاف جنگ کی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کی نوجوان نسل کی بہادری کو جاتا ہے، جنرل قمر جاوید

دہشتگردی کے خلاف جنگ کی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کی نوجوان نسل کی بہادری کو جاتا ہے، جنرل قمر جاوید
اسلام ٹائمز۔ دورہ پاکستان پر آئے امریکی یونیورسٹی کے طلباء نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے امن کے سفر میں پاکستان کے کردار پر خیالات کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے طلباء لاہور، وادی ہنزہ اور اسلام آباد کی سیر کرنے پاکستان آئے تھے۔ طلباء نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں اپنے پہلے دورے، پاکستان کی خوبصورتی اور امن کے بارے میں تاثرات بتائے۔ آرمی چیف نے امن کے سفر میں پاکستان کے کردار پر خیالات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نےکہا کہ نوجوانوں مستقبل کے رہنماء ہیں، انکا کردار ہر شعبے میں اہم ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کی نوجوان نسل کی بہادری کو جاتا ہے۔ طلباء نے کہا کہ وہ دورہ پاکستان میں پاکستان کا پرامن اور خوبصورت پیغام لے کر واپس جا رہے ہیں۔ امریکی طلباء کی جانب سے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 716387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش