0
Sunday 8 Apr 2018 07:03

20 سال قید کے بعد عدم ثبوت کی بنا پر اسماء نواب گھر پہنچ گئیں، رقت انگیز مناظر

20 سال قید کے بعد عدم ثبوت کی بنا پر اسماء نواب گھر پہنچ گئیں، رقت انگیز مناظر
اسلام ٹائمز: کراچی میں تہرے قتل کی ملزمہ اسماء نواب بیس سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد باعزت بری ہوکر گھر پہنچ گئیں، برسوں بعد گھر کا دروازہ دیکھ کر زار و قطار روتی رہیں، تفصیلات کے مطابق 1998ء میں ہونے والی تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں گرفتار ہونیوالی اسماء نواب جیل سے رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئیں، اس موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، اسماء نے اشک بہاتے ہوئے گھر کی چوکھٹ کو چوما۔ اسماء 20سال بعد دروازے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو گھر کی حالت دیکھ کر وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی، اسماء نواب گھر کے کونے کونے کا جائزہ لیتی رہی، پرانے کپڑے، جوتے اور دھول مٹی سے اٹے در و دیوار نے پرانے زخم ادھیڑ دیئے، گھر میں ویرانی اور وحشت کا عالم تھا، گھر کے کونے کونے کی یادیں اسے مسلسل رلاتی رہیں، اجڑا گھر مکینوں کی بربادی کی داستان سنا رہا تھا۔ ماں باپ اور بھائی کے قتل کے الزام میں بیس سال سلاخوں کے پیچھے گزارنے والی اسماء کہتی ہے کہ وہ بےقصور تھی، اسماء نے بتایا کہ گھر کا سارا سامان چوری ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ اسماء نواب کو بیس سال پہلے پسند کی شادی کے معاملے پر والدین اور بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا جسے گذشتہ روز عدم ثبوت پر عدالت عظمٰی کے حکم پر بری کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 716390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش