QR CodeQR Code

پشاور، کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں گرفتار ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

8 Apr 2018 10:23

پولیس کے مطابق ملزم عبدالحمید عرف قاری پر الزام ہے کہ اس نے ایک اور گرفتار ملزم کے ساتھ ملکر ارباب روڈ کے قریب ایک نجی پلازہ میں پرنٹنگ اور کمپوزنگ کی دکان میں کالعدم تنظیموں کے نام کے پمفلٹس اور مہریں بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیموں کے نام کے پمفلٹس اور مہریں بنانے کے الزام میں گرفتار ایک اور ملزم کو تفتیش کیلئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالحمید عرف قاری پر الزام ہے کہ اس نے ایک اور گرفتار ملزم کے ساتھ ملکر ارباب روڈ کے قریب ایک نجی پلازہ میں پرنٹنگ اور کمپوزنگ کی دکان میں کالعدم تنظیموں کے نام کے پمفلٹس اور مہریں بنائیں جس پر پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو پہلے گرفتار کیا جو اب بھی حراست میں ہے جبکہ قاری کو گذشتہ روز گرفتار کرلیا، پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو تفتیش کیلئے دس روز ہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔


خبر کا کوڈ: 716413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716413/پشاور-کالعدم-تنظیموں-سے-روابط-کے-الزام-میں-گرفتار-ملزم-کا-10-روزہ-جسمانی-ریمانڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org