0
Sunday 8 Apr 2018 11:44

چارسدہ، سردریاب میں لاپتہ بچوں کی تلاش تیسرے روز بھی جاری

چارسدہ، سردریاب میں لاپتہ بچوں کی تلاش تیسرے روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے سیاحتی مقام سردریاب میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والوں 2 بچوں کی تلاش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بچوں کی تلاش کیلئے پیشہ ور غوطہ خور اور تیراک بلائے گئے ہیں جو ہر صورت میں یاسر اور اسامہ نامی بچوں کو نکالیں گے۔ خیال رہے کہ سردریاب میں کشتی ڈوبنے کے پے در پے واقعات کے بعد گذشتہ روز انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیفٹی کٹ کے بغیر کشتی  کی سیر پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں حفاظتی انتظامات کے بغیر سردریاب میں کشتی چلانے، چیئرلفٹ  کے نہانے یا تیرنے پر پابندی کے علاوہ کشتی مالکان کو اپنی کشتیوں کے اندراج کی ہدایت جبکہ احکامات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ جاری کی گئی۔ واضح رہے کہ جمعرات کو سردریاب میں کشتی الٹنے سے پشاور کے ایک دینی مدرسہ کے 13 طلباء ڈوب گئے تھے جن میں سے 11 کو نکال لیا گیا جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں، اسی طرح گذشتہ اتوار کو ڈوبنے والے انجینئرنگ کے سٹوڈنٹ کی تلاش بھی تاحال جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 716448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش