0
Sunday 8 Apr 2018 12:08

ہنگو، ماں نے اپنے ہی 2 بچوں کو قتل کردیا

ہنگو، ماں نے اپنے ہی 2 بچوں کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ ہنگو کی تحصیل ٹل کربوغہ شریف میں ماں نے فائرنگ کرکے 2 بچوں کو قتل اور 1 کو زخمی کردیا۔ پولیس نے قاتلہ ماں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ قاتل ماں کا ابتدائی بیان ہے میرے دیوروں اور ساس نے میرے سر پر کلاشنکوف تان رکھی تھی کہ اپنے بچوں کو ماردوں۔ اس حوالے سے تھانہ دوآبہ کے ایس ایچ او محمد طارق اورکزئی نے بتایا کہ گذشتہ روز دوپہر 2 بجے ماں شمع بی بی زوجہ شوکت محمد نے پستول سے فائرنگ کرکے 3 بچوں، اڑھائی سالہ لائبہ بی بی، 18 ماہ کے سیف ہمدان اور 4 سالہ سلمٰہ بی بی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، جس میں لائبہ بی بی اور سیف ہمدان جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 سالہ سلمٰہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے قاتل ماں شمع بی بی کو آلہ قتل 30 بور پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مجبوراً فائرنگ کرکے اپنے بچوں کو قتل کیا کیونکہ گذشتہ پانچ سالوں سے دیوروں اور ساس نے میری زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔ گذشتہ روز دو دیوروں اور ساس نے میرے سر پر کلاشنکوف تان کر کہا کہ اپنے بچوں کو قتل کردو ورنہ تمہیں قتل کر دیں گے، میں نے مجبوراََ اپنے بچوں پر فائرنگ کردی۔ ایس ایچ او طارق اورکزئی نے کہا ہے کہ مزید تفتیش کی جاری ہے یہ کیس بہت ہی پیچیدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 716454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش