0
Sunday 8 Apr 2018 13:45

بلاول بھٹو کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات 695 پولیس افسران و اہلکار تعینات

بلاول بھٹو کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات 695 پولیس افسران و اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد پر ضلعی پولیس انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، ضلعی پولیس کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی کے لئے 03 ایس پیز، 07 ڈی ایس پیز، 09 انسپکٹرز ،120 اپر سبارڈینیٹس، 529 کانسٹیبلان، 26 لیڈی کانسٹیبلان سمیت کل 695 پولیس افسران کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد کے موقع پر سپیشل برانچ کے ذریعے مختلف راستوں کی کلین سوئپنگ کروائی گئی ہے، پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کی گاڑیاں مخصوص راستوں پر گشت کریں گے اور ضلع ملتان کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔ بلاول کی آمد پر شہریوں کو کسی تکلیف سے بچانے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی بنا لیا گیا ہے، ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے 200 سے زائد وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں تا ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 716481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش