QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

8 Apr 2018 17:47

چیف جسٹس آف پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے لواحقین کی پکار سن لی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے بعد سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہید ہونیوالی خاتون کی بیٹی بسمہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ بسمہ نے چیف جسٹس سے کہا 4 سال گزر گئے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بسمہ کے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا "بیٹے آپ نے اپنی پڑھائی مکمل کرکے اپنی والدہ کی خواہشات کو پورا کرنا ہے، میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں، انصاف ملے گا"۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے پنجاب حکومت سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی وجوہات اور تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے لواحقین کی پکار سن لی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے بعد سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہید ہونیوالی خاتون کی بیٹی بسمہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ بسمہ نے چیف جسٹس سے کہا 4 سال گزر گئے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بسمہ کے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا "بیٹے آپ نے اپنی پڑھائی مکمل کرکے اپنی والدہ کی خواہشات کو پورا کرنا ہے، میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں، انصاف ملے گا"۔ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا اور حکم دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی تفصیلات اور وجوہات پیش کریں۔ خیال رہے کہ آج (اتوار کے روز) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین اور شہدا کے لواحقین نے احتجاج کیا اور چیف جسٹس سے از خود نوٹس کی اپیل کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 716539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716539/سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-کے-متاثرین-کو-انصاف-کی-فراہمی-میں-تاخیر-چیف-جسٹس-نے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org