QR CodeQR Code

موثر و دلیرانہ خارجہ پالیسی کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جاسکتا ہے، اعجاز حسین جنجوعہ

8 Apr 2018 18:26

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کو ایک ایسی پاکستانی حکومت زمین بوس کرسکتی ہے جو دلیرانہ فیصلہ سازی کر سکے، کرپشن و ذاتی مفادات کے تحفظ کے عمل نے جدوجہد کشمیر کو بھی متاثر کیا ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ موثر و دلیرانہ خارجہ پالیسی کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جاسکتا ہے، بھارت کی ہٹ دھرمی کو ایک ایسی پاکستانی حکومت زمین بوس کرسکتی ہے جو دلیرانہ فیصلہ سازی کر سکے، بدقسمتی سے ہماری حکومتیں بھارت سمیت عالمی برادری کو اس ضمن میں قائل نہیں کرسکی، جس کی وجہ سے کشمیری عوام آج بھی بھارتی ظلم و بربریت برداشت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے ضلعی دفتر ملتان میں پاکستان تحریک انصاف ( شعبہ خواتین ) ضلع ملتان کے زیراہتمام کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کی ایک خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران مسز گلشن وڑائچ، مسز سعدیہ بھٹہ یوسف ڈمرا، مسز نجمہ خاتون، نبیلہ بٹ، رانا ندیم، ڈاکٹر شاہنیہ انصاری اور عصمت جبین نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بھارت نے کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کا خود عہد کیا تھا، لیکن اب بھارت ہماری ہی کمزوریوں کا ناجائز فائدہ حاصل کر کے اس سلسلے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے، جبکہ دوسری جانب ہمارے حکمران بھارتی سرکار کے سامنے بھیگی بلی بیٹھے نظر آتے ہیں۔ کرپشن و ذاتی مفادات کے تحفظ کے عمل نے جدوجہد کشمیر کو بھی متاثر کیا ہے، جو کہ کسی صورت قبول نہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لازم ہے کہ عملی اقدامات کئے جائیں اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو مجبور کر دیا جائے کہ وہ اپنی ہی قرارداوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ تقریب میں ڈاکٹر جام ذولفقار، مسز عباس سمیت دیگر پارٹی کارکنان شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 716545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716545/موثر-دلیرانہ-خارجہ-پالیسی-کے-ذریعے-ہی-مسئلہ-کشمیر-کا-حل-نکالا-جاسکتا-ہے-اعجاز-حسین-جنجوعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org