QR CodeQR Code

شہری ہم ہی سے امید رکھتے ہیں، ہم بھاگنے والے نہیں، میئر کراچی

8 Apr 2018 19:41

گلشن اقبال میں تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ ہم شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کیا کیا کام انجام دے رہے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے لاکھوں ٹن کچرا اٹھا چکے، کچھ لوگ منتخب بلدیاتی قیادت پر تنقید کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کی اندرونی گلیوں کا گزشتہ 10 سالوں سے برا حال ہے، گلیوں کو پختہ کرنے اور استرکاری کا کام جاری ہے، شہری ہم ہی سے امید رکھتے ہیں، ہم بھاگنے والے نہیں، سب دیکھ رہے ہیں کہ ہم شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کیا کیا کام انجام دے رہے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے لاکھوں ٹن کچرا اٹھا چکے، کچھ لوگ منتخب بلدیاتی قیادت پر تنقید کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، سڑکوں پر کچرا پھینکنا جرم ہے اور حکومت سندھ نے اس کے لئے احکامات بھی جاری کئے ہیں، اگر کچھ لوگ سڑکوں پر کچرا پھینکنے کے خواہش مند ہیں تو ان سے حکومت سندھ اور پولیس نمٹے گی، عدالت کے احکامات پر عمل کرنا ضروری ہے کل بھی اور آج بھی عدالتوں کے حکم پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی نے یوسی 22 گلشن اقبال میں تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ گلشن اقبال کی اس سڑک کا بھی دوسری سڑکوں کی طرح برا حال تھا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 2 کروڑ روپے کی لاگت سے اسے مکمل کیا گیا ہے، بلاک 19 کے لوگوں کی اس سڑک کے لئے کئی درخواستیں مجھے موصول ہوئی تھیں اور ان کے دیرینہ مطالبہ کے پیش نظر اس سڑک کی تعمیر کو مکمل کیا گیا ہے، شہر میں پانی اور سیوریج کے لاتعداد ایشوز ہیں ان سب کو حل کرنا ہے اور کراچی کے انفرااسٹرکچر کے 70 فیصد مسائل کا تعلق پانی و سیوریج کی لائنوں سے متعلق ہے۔


خبر کا کوڈ: 716550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716550/شہری-ہم-ہی-سے-امید-رکھتے-ہیں-بھاگنے-والے-نہیں-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org