0
Sunday 8 Apr 2018 23:40

شامی فوج پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات غیر منطقی اور گمراہ کن ہیں، قاسمی

شامی فوج پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات غیر منطقی اور گمراہ کن ہیں، قاسمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شامی فوج پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے شام کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں کہیں بھی کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔ قاسمی کا کہناتھا کہ مشرقی غوطہ کے علاقے دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔شامی حکومت ہرقسم کے کیمیائی ہتھیاروں کو پہلے ہی تلف کرچکی ہے۔علاوہ ازیں شامی فوج دہشت گردوں کے مقابلے میں کافی طاقتور ہے لہذا انہیں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا شامی فوج پر اس قسم کے الزامات امریکا اس کے حمایت یافتہ ممالک بار بار دھرا رہے ہیں تاکہ شامی داخلی امور میں دخالت کرنے کا جواز مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 716599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش