0
Monday 9 Apr 2018 00:14

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیع اللہ فاروق نے ضلع گلگت میں دفعہ 144 نافذ کردی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیع اللہ فاروق نے ضلع گلگت میں دفعہ 144 نافذ کردی
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلع گلگت میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے ضلع گلگت میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی حیثیت سے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس گلگت سے جاری بیان کے مطابق گلگت میں دریا پر نہانے، گاڑیاں دھونے، کپڑے وغیرہ دھونے اور ریت و بجری نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 716601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش