0
Monday 9 Apr 2018 00:57

اضافی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرکے کراچی کے شہریوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے، رضا ہارون

اضافی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرکے کراچی کے شہریوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے، رضا ہارون
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کراچی میں گیس کی کمی کی وجہ سے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اضافی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرکے کراچی کے شہریوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے، کے الیکٹرک کی جانب سے نارمل لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی کمی کو جواز بناکر اضافی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور شہر بھر میں گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن کے نظام کے فالٹس کی وجہ سے شہری شدید گرمی کے موسم میں مسلسل بجلی کی طویل بندش کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے اثرات کے طور پر گرمیوں کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے، کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے من پسند سفارشی افراد کو آگے بڑھایا اور زیادہ سے زیادہ مراعات دلوائیں اور جب ملازمین کو ان کی محنت کہ صلہ دینے کا وقت آتا ہے تو انہیں ملازمت سے برطرفیوں کے احکامات پکڑا دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ کے الیکٹرک اب تک کراچی میں بجلی کی طلب کا تخمینہ لگا کر گرمیوں کے لئے ٹھوس منصوبہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔ رضاہارون نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزارت پانی و بجلی اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لیں اور شہریوں کو اس ادارے کی جانب سے ہونے والے ظلم سے نجات دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 716608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش