0
Monday 9 Apr 2018 09:22

ہمارے نوجوان امریکا اور بھارت کیلئے غزنوی، غوری اور ابدالی بنیں گے، سراج الحق

ہمارے نوجوان امریکا اور بھارت کیلئے غزنوی، غوری اور ابدالی بنیں گے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان امریکا اور بھارت کیلئے غزنوی، غوری اور ابدالی بنیں گے۔ سراج الحق کا گریٹر اقبال پارک میں یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ان کیلئے آج زندگی کا ایک تاریخی اور ناقابل فراموش لمحہ ہے، آج پنجاب کے نوجوانوں کا ایک تاریخی جرگہ مینار پاکستان پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو اسی مقام سے ایک کاروان چلا تھا جس نے آزادی کا نعرہ لگایا۔ مینار پاکستان گواہی دیتا ہے کہ پاکستان سیکولرازم کے لیے نہیں بنا تھا۔ اس کاروان نے کئی قربانیاں دے کر ہمیں پاکستان بنا کر دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ جو بھی پاکستان سے ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہوجائے گا، ہم وعدہ کرتے ہیں بڑوں نے پاکستان بنایا تھا ہم پاکستان بچائیں گے، آج پھرہم کو تجدید عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست اور خوشحال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کچھ لوگ ہمارے اسلامی تشخص کو مٹانا چاہتے ہیں۔ قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مکمل ریاست ہے۔ قائداعظم کے بعد ایک خاص ٹولے نے پاکستان پر قبضہ کرلیا۔ اس ٹولے نے پاکستان کو نظریے سے دور رکھا۔ امیر جماعت اسلامی مزید کہا کہ پاکستان ایک عقیدہ اورنظریہ ہے، یہاں اسلامی نظام نظرنہیں آتا، ہمارا معاشی نظام اور ادارے اسلامی نظام کے مطابق نہیں چل رہے، پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہیں، ہمارا دشمن نوجوانوں سے ڈرتا ہے، ہمارے نوجوان امریکا اور بھارت کیلئے غزنوی، غوری اورابدالی بنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 716622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش