0
Sunday 8 Apr 2018 14:47

آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کیخلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے

آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کیخلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ بحرینی عوام فارمولا ون مقابلوں کے انعقاد کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ان مقابلوں کو روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ منامہ پوسٹ کے مطابق بحرینی عوام فارمولا ون مقابلوں کے انعقاد کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ان مقابلوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ بحرین کے بہت سے علاقوں میں فارمولا ون مقابلوں کے اس ملک میں انعقاد اور اس ملک کے شہریوں کی حرمت پامال کرنے کے خلاف انقلابی مظاہرے کئے گئے۔ یہ احتجاجی مظاہرے بحرین کی انقلابی عوام کی دعوت پر اور آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف منعقد ہوئے۔ ان مظاہروں میں "آل خلیفہ کی دہشتگرد حکومت کے فارمولا ون مقابلے بند کرو" کے نعرے لگائے اور پلے کارڈز پر لکھے ہوئے تھے۔ مظاہریں نے بحرینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے ان مقابلوں کے انعقاد کے خلاف نعرے لگائے۔ ان مظاہرین نے انقلابی تحریک اور اپنی قسمت کا خود فیصلہ کرنے کے حق پر اصرار کیا، اسی طرح جوانوں کی ایک کثیر تعداد کرزکان، الجفير، شهرکان اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے ٹائر جلا کر ان مقابلوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب حکومتی ایجنٹوں نے آل خلیفہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کے شروع ہوتے ہی الدیہ ٹاون پر یلغار کر دی اور اس علاقے کو ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 716628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش