QR CodeQR Code

سیاحت کے فروغ کیلئے سیاح دوست پالیسیز تیار کی جائیں گی، سعدیہ دانش

14 May 2011 00:03

اسلام ٹائمز:اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آنے والے سیاحوں کی رہنمائی اور اُنہیں سیاحتی مقامات سے آگاہی دینے کے لئے تمام اضلاع کے محکمہ سیاحت کے دفاتر میں خصوصی کاونٹر بنائے گئے ہیں اور عنقریب گلگت بلتستان کے قدرتی مناظر پر مشتمل ویب سائٹ بھی لانچ کر دی جائے گی


گلگت بلتستان:اسلام ٹائمز۔مشیر سیاحت گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے سیاح دوست پالیسیز تیار کی جائیں گی، پاکستان ٹورز آپریٹر کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت ٹورز آپریٹر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے اور اُن کی مشاورت سے سیاحت کے امکانات اور مواقعوں سے بہتر انداز میں فائدہ اُٹھایا جا ئے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جشن بہاراں کے سلسلے میں مختلف رنگا رنگ پروگرامز ترتیب دئے گئے ہیں جن میں روایتی فوڈ فیسٹول، دیسی کشتی رانی کے مقابلے کلچرل شوز اور فری سٹائل پولو ٹورنامنٹ کے ذریعے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے ساتھ اپنی قدیم تہذیب و ثقافت کو بھی محفوظ کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آنے والے سیاحوں کی رہنمائی اور اُنہیں سیاحتی مقامات سے آگاہی دینے کے لئے تمام اضلاع کے محکمہ سیاحت کے دفاتر میں خصوصی کاونٹر بنائے گئے ہیں اور عنقریب گلگت بلتستان کے قدرتی مناظر پر مشتمل ویب سائٹ بھی لانچ کر دی جائے گی جس میں علاقے سے متعلق تمام تر معلومات موجود ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 71665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71665/سیاحت-کے-فروغ-کیلئے-سیاح-دوست-پالیسیز-تیار-کی-جائیں-گی-سعدیہ-دانش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org