0
Monday 9 Apr 2018 19:43

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، اہم شخصیات کی شرکت

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، اہم شخصیات کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف اور سعودی قیادت میں بننے والے عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پرل کنٹینینٹل ہوٹل شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین، قطری وزیر دفاع کے اہلیہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت اہم سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی ہنڈا اٹلس کمپنی کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی بیٹی مہک طور کے ساتھ انجام پائی۔ سابق آرمی چیف کے بیٹے کی شادی میں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔ شادی میں میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم پابندی کے باوجود شادی کی تصاویر لیک ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ : 716662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش