QR CodeQR Code

پشاور، 24 گھنٹوں کے دوران 15 ٹریفک حادثات

9 Apr 2018 14:29

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، ورسک روڈ، یونیورسٹی روڈ اور چارسدہ روڈ سمیت دیگر مقامات پر 15 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 2 افراد جاں بحق اور 19 شدید زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 15 ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 19 شدید زخمی ہوگئے، جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ آتشزدگی کے 3 واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، ورسک روڈ، یونیورسٹی روڈ اور چارسدہ روڈ سمیت دیگر مقامات پر 15 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 2 افراد جاں بحق اور 19 شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 کی حالت کی نازک بتائی جاتی ہے۔ ادھر اخون آباد، قصہ خوانی اور چمکنی موڑ میں آتشزدگی واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔


خبر کا کوڈ: 716720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716720/پشاور-24-گھنٹوں-کے-دوران-15-ٹریفک-حادثات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org