0
Monday 9 Apr 2018 21:49

مردان، این ٹی ایس اساتذہ کے تبادلے پرعائد پابندی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان، این ٹی ایس اساتذہ کے تبادلے پرعائد پابندی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مردان میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ پریس کلب کے سامنے ہوئے مظاہرے میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر محکمہ تعلیم کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے این ٹی ایس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شاہ روم کا کہنا تھا کہ انہیں این ٹی ایس کے ذریعے سکول بیسڈ پالیسی کے تحت بھرتی کیا گیا تاہم اب مستقلی کے بعد ان کے تبادلے پر عائد پابندی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کے علاوہ خواتین اساتذہ کی بھی ساٹھ سے ستر کلومیٹر دوری کے فاصلے تعیناتی کی گئی ہے جس کے باعث آمد و رفت میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی سکولوں میں خالی آسامیوں کے باوجود محکمہ تعلیم کے حکام ان کے تبادلے کے احکامات جاری کرنے سے انکاری ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اس پابندی کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 716826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش