QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا میں بچھڑوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد

9 Apr 2018 21:52

کے پی فوڈ اتھارٹی کے ترجمان عطاء اللہ خان کے مطابق اتھارٹی کو عوامی شکایات موصول ہوئیں کہ صوبہ بھر میں بچھڑوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت دنبے یا بکرے کے گوشت میں ملا کر مٹن کے بھاؤ فروخت کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں بچھڑوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد کردی۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کے ترجمان عطاء اللہ خان کے مطابق اتھارٹی کو عوامی شکایات موصول ہوئیں کہ صوبہ بھر میں بچھڑوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت دنبے یا بکرے کے گوشت میں ملا کر مٹن کے بھاؤ فروخت کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ ایک غیر قانونی کام ہی نہیں بلکہ جانوروں کی نسل کشی کے مترادف اور عوام کے ساتھ دھوکہ بھی ہے۔ کے پی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نہ صرف دوکانیں سیل کی جائیں گی بلکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 716827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716827/خیبرپختونخوا-میں-بچھڑوں-کے-ذبیحہ-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org