0
Tuesday 10 Apr 2018 02:07

بدین میں پُل منہدم ہونے سے 400 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

بدین میں پُل منہدم ہونے سے 400 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع
اسلام ٹائمز۔ ضلع بدین میں گونی کینال پر تعمیر کیا گیا پُل ایک ٹرک کا وزن برداشت نہ کرسکا اور منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً 400 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ محکمہ ہائی ویز کے ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع بدین کی تحصیل گولارچی میں کڑیو گہنور کھورواہ روڈ پر پیش آیا جہاں گونی کینال پر تعمیر کیا گیا پل ایک ٹرک کا وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹرک سمیت مکمل طور پر گر گیا، اس پل کی مرمت گذشتہ سال ہی کی گئی تھی جبکہ یہ پل ایشین بینک کے فنڈز سے تعمیر کیے جانے والے متارو ہوٹل تا میرپور بٹھورو روڈ پہ بنا ہوا ہے جسے ہیوی ٹریفک کے لئے فٹ قرار دیا گیا تھا۔ محکمہ ہائی ویز حکام کا کہنا ہے کہ پل پرانا تھا اس لئے گرگیا، تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پل کی تعمیر میں لاکھوں روپوں کی مبینہ بے قاعدگیاں کی گئیں اور گذشتہ سال مرمت کے نام پر بھی بدعنوانی اور بے قاعدگیوں کی شکایات پائی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 716863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش