0
Tuesday 10 Apr 2018 10:02

گلگت، ہنزہ میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد لاپتہ جبکہ 2 زخمی ہوگئے

گلگت، ہنزہ میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد لاپتہ جبکہ 2 زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت ہنزہ کے علاقے التر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد لاپتہ جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چند مقامی لوگ کیمپنگ سائٹ پر التر گئے ہوئے تھے اسی دوران نالہ کے اوپر پہاڑ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں نالے میں برفانی تودہ آ گرا۔ تودہ گرنے سے 3 افراد لاپتہ اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں جبران ساکن التت، اہلیان ساکن التت اور شانی جس کا تعلق لاہور سی ہے شامل ہیں جبکہ التت کے سید انور اور کریم اللہ زخمی ہیں۔ ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب نے میڈیا کو بتایا کہ شام کے وقت پہاڑی تودہ گرنے سے 3 افراد لاپتہ ہیں، اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں جاری نہیں رکھی جا سکی تھیں۔ آج صبح سے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ دوسری جانب برفانی تودہ گرنے کے بعد گہری دھند نے پورے کریم آباد کو لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر کا کوڈ : 716890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش