0
Tuesday 10 Apr 2018 10:01
دیر آید مگر درست نہ آید۔ ۔ ۔ ۔ وقت گزر گیا

حکمران جماعت میں ٹوٹ پھوٹ، وزیراعلٰی نے جنوبی پنجاب کے ارکان کو ملاقات کیلئے بلا لیا

حکمران جماعت میں ٹوٹ پھوٹ، وزیراعلٰی نے جنوبی پنجاب کے ارکان کو ملاقات کیلئے بلا لیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے 8 ارکان کے پارٹی چھوڑنے پر حکمران جماعت میں کھلبلی مچ چکی ہے۔ اس دھچکے کے بعد وزیراعلٰی پنجاب کو بھی ہوش آگیا ہے اور انہوں نے جنوبی پنجاب کے ارکان کو آج ملاقات کیلئے وقت دے دیا ہے۔ ایک لیگی رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ وہ شہباز شریف جو کبھی ہمارے سلام کا جواب نہیں دیتا تھا، آج ہمیں ملاقات کیلئے بلا رہا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلے ملاقات کا وقت لیتے تھے تو ہمیں کہا جاتا تھا کہ 6 ماہ انتظار کریں اور کبھی شہباز شریف سے ملاقات ہو جاتی تو سلام کا جواب بھی نہیں دیتے تھے جبکہ آج ہمیں ملاقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب آج ملاقات میں جنوبی پنجاب کے ارکان کے تحفظات دور کریں گے۔ ملاقات میں ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی کے ارکان اسمبلی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان، راجن پور کے ارکان بھی ملاقات میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ نون کے 8 ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور وزیراعلٰی پنجاب نے پارٹی رہنماﺅں کو پارٹی چھوڑنے والے ارکان کیخلاف بیان بازی سے روک دیا تھا، جبکہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہی ارکان نے وزیراعظم کو بھی ووٹ نہیں دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 716891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش