QR CodeQR Code

امن اور خوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ ذہنیت کی کوئی جگہ نہیں، شی جن پنگ

10 Apr 2018 10:35

باؤ فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ بہت سے ممالک میں لوگ غربت، بھوک اور امراض کا شکار ہیں جب کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر معاشی ترقی کو تیز کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ایشیا کا مستقبل کیا ہے اس کا تعین ہمیں کرنا ہے اور تمام ممالک غلبے کی ذہنیت ترک کردیں۔ باؤ فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین نے ایشیا میں معاشی بحران کے خاتمے کے لیے گراں قدر کام کیا تاہم ہمارے سامنے اب بھی بے شمار مسائل اور بہت سی رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے خطوں میں انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، امن اور خوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ ذہنیت کی کوئی جگہ نہیں، زمینی حقائق اور گلوبل وژن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ شی جن پنگ نے کہا کہ بہت سے ممالک میں لوگ غربت، بھوک اور امراض کا شکار ہیں جب کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر معاشی ترقی کو تیز کررہا ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جس نے 40 برس میں غیرمعمولی ترقی کی ہے۔ یاد رہے کہ ایشیائی علاقائی تعاون کے مستقبل کے جائزے اور اس میں فروغ کے لئے چین کی جانب سے 8 اپریل سے شروع ہونے والی سالانہ باؤ فورم کانفرنس 11 اپریل تک چین کے صوبے ہائے نان میں جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 716898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716898/امن-اور-خوشحالی-کی-خواہشات-کے-دور-میں-سرد-جنگ-ذہنیت-کوئی-جگہ-نہیں-شی-جن-پنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org