0
Tuesday 10 Apr 2018 12:30

دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، محمد خان اچکزئی

دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، محمد خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلیلی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں ایف سی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں دہشتگردی و تخریب کاری کے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشت و وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے، ہر قسم کی دہشتگردی کی تہہ تک پہنچنے اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔ گورنر نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 716948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش